چین میں مٹی کا کئی فٹ اونچا بگولہ دہشت پھیلاتا رہا

Last Updated On 14 July,2018 10:20 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) موسم کی خرابی اور طوفان نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتے ہیں بلکہ لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہو جاتے ہیں۔

چین میں موسم کی ایسی ہی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت دہشت زدہ کر دیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور کئی فٹ بلندی تک مٹی ،بگولے کی صورت گول گھومتی دکھائی دی جیسے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتی ہو، یوں بیچ سڑک پر اچانک بننے والے مٹی کے دیوہیکل بگولے سے جہاں لوگ حیران رہ گئے وہیں وہ اسے اپنے کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کرتے رہے۔