نویارک (دنیا نیوز ) نیویارک سٹی، کنکریٹ کے صحرا میں نخلستان، سابق فوجی اڈے کو کیمپنگ کا میدان بنا دیا، پرتعیش اور آرام دہ خیمے توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔
نیویارک کے گورنرز آئی لینڈ میں کیمپنگ کا میدان قائم کر دیا گیا، مین ہٹن اور مجسمہ آزادی کا خوبصورت منظر بھی یہاں سے باآسانی دکھائی دیتا ہے۔ ایک کمپنی نے سات ایکڑ رقبے پر پھیلے ایک سابق فوجی اڈے کو خوبصورت پبلک پارک میں تبدیل کر دیا اور اسے نیا تصور یوں دیا کہ وہاں 37 پر تعیش کیمپ لگا دیئے۔
آرام دہ بیڈ رومز، مزے دار کھانے،اور کیمپ فائر کے ساتھ دیگر سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ ارک کے سی ای او پیٹر میک کا کہنا ہے یہ تصور نیا ہے، دنیا میں تیزی سے پھیلتے اس تصور کو گلیمپنگ یعنی گلیمرس کیمپنگ کا نام دیا گیا ہے۔ اب دور دراز جانے کی ضرورت نہیں، اپنے شہر میں چھٹیاں پر سکون ماحول گزاریں۔