خواتین ذہانت میں خود کو کمتر کیوں سمجھتی ہیں؟

Last Updated On 17 July,2018 10:07 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یہ انکشاف امریکہ میں ہونیوالی نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے مرد و خواتین میں کون سمارٹ ہے اور کون احساس کمتری کا شکار ہے، کے موضوع پر طلبا کی آرا کو یکجا کیا گیا۔

محقق کیٹلن کوپر نے بطور تعلیمی مشیر کئی سو طلبا سے بات کی تو ان پر یہ راز کھلا کہ خواتین خود کو ذہانت میں کمتر سمجھتی ہیں جبکہ مرد انہیں سمارٹ قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا یہ رجحان اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے طالبات سے پوچھا کہ ان کی کلاسز کیسی جارہی ہیں؟ تحقیق کے آغاز سے قبل میں نے طالبات سے کئی بار سنا کہ وہ خوفزدہ ہیں کہ کہیں دیگر طالبعلم انہیں بے وقوف نہ سمجھتے ہوں۔ 

تحقیق کے مطابق طالب علموں کے مقابلے میں طالبات کے گریڈ یکساں ہوں تو بھی ان میں یہ کمتری کا احساس پایا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق صنفی فرق طالبعلم کی اپنی ذہانت کے بارے میں تاثر پر اثر انداز ہوتا ہے خاص طور پر جب وہ دوسروں سے اپنا موازنہ کرتا ہے۔