قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر کے دارلحکومت کے جنوب میں ماہرین آثار قدیمہ نے فرعون کے دور کے پچیس سو سال قدیم مقبروں کو سیاحوں کے لئے کھول دیا، آخری رسومات میں استعمال ہونے والی متعدد اشیاء سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
قاہرہ کے جنوب میں واقع، انتہائی گہرائی میں اتر نے والے تہہ خانے سے حنوط شدہ انسانی باقیات بھی ملی تھیں جو قدیم تہذیب کے دلدادہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
ڈھائی ہزار سال پرانی مقبروں سے لاشوں کو محفوظ بنانے اور اس دور کی آخری رسومات میں استعمال ہونے والی چیزیں منظر عام پر آئی ہیں۔