نابینا استاد کا 10 ہزار مربع میٹر وسیع صحرا عبور کرنے کا عزم

Last Updated On 20 July,2018 10:03 am

بولیویا: (روزنامہ دنیا) دنیا میں نمک کا سب سے بڑا صحرا سلارڈی یونی، بولیویا میں واقع ہے جس کا رقبہ 10500 مربع کلومیٹر ہے۔

اب ایک نابینا استاد البر ٹیسیئر نے اس مشکل صحرا کو سات دن میں عبور کرنے کا عزم کرلیا ہے اس طرح توقع ہے کہ ٹیسیئر صرف ایک ہفتے میں 140 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکیں گے ۔ٹیسیئر نے کہا انہوں نے کئی برس تک اس کی باقاعدہ ٹریننگ حاصل کی ہے وہ دنیا کو اپنی ہمت دکھانا چاہتے ہیں کہ وہ معذوری کے باوجود کیا کچھ کرسکتے ہیں۔ سفید نمک سے بھرپور یہ خطہ سطحِ سمندر سے 3650 میٹر بلند ہے اور یہاں درجہ حرارت منفی تین سے مثبت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے رات کو یہ جگہ یخ بستہ ہوجاتی ہے البتہ دن میں درجہ حرارت قابلِ برداشت ہوتا ہے۔