2018 کا آخری سورج گرہن کل ہوگا

Last Updated On 10 August,2018 10:38 am

لاہور (دنیا نیوز ) سال دو ہزار اٹھارہ کا تیسرا اور آخری جزوی سورج گرہن کل ہوگا، یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک سمیت پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

رواں سال کا تیسرا اور آخری سورج گرہن کل ہوگا۔ جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا جس کا اختتام 4 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔

سورج گرہن پاکستان سمیت تسمانیہ، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، انٹارکٹیکا، بحر اوقیانوس اور بحرہند میں دیکھا جا سکے گا۔ سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آجائے۔