لاہور (نیٹ نیوز)جیولری کی دکان سے ہیرا چوری کرنیوالی چیونٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔ یو ٹیوب پر حال ہی میں اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیورات کی دکان میں ایک چیونٹی، ہیرے کا چھوٹا سا ٹکڑا اٹھائے ہوئے جا رہی ہے۔
دکاندار نے اس دلچسپ منظر کو موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیا جسے بعد ازاں سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جو وائرل ہوگئی۔ ویسے تو چیونٹیاں انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتیں تاہم یہ آپ کی کوئی قیمتی چیز کہیں بھی لے جاسکتی ہیں جیسا کہ اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیونٹی خود سے وزنی ہیرا اٹھائے نکل پڑی۔
دنیا بھر میں چیونٹیوں کی 1200 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جبکہ ایک عام چیونٹی بھی خود سے 20 گنا وزنی بوجھ اٹھا سکتی ہے اور چیونٹیوں کی بعض اقسام اتنی سخت جان بھی ہیں کہ وہ اپنے وزن کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ بوجھ تک اٹھاسکتی ہیں۔