لاہور(نیٹ نیوز) فرانس کے ایک تھیم پارک میں پہلی بار چھ 'ہوشیار' پرندوں سے زمین پر پڑا کوڑا اٹھانے کا کام لیا جائیگا۔ ملک کے مغربی حصے میں قائم تھیم پارک ’’پوئے دو فو‘‘میں کلاغ سیاہ (کوئے کی ایک قسم) کو سگریٹ کے ٹکڑے اور دوسری چھوٹی چیزیں چننے کا کام سکھایا گیا ہے۔
وہ ان ٹکڑوں کو اٹھا کر کچرا دان میں ڈالیں گے اور انہیں ان کی محنت کے بدلے کھانے کی کوئی چیز انعام میں دی جائیگی۔
اس قسم کے پہلے پرندے کو کام پر لگا دیا گیا ہے جبکہ باقی پرندے آج سے اپنا کام شروع کرینگے ۔