گھوڑے بھی انسانوں‌ کو ابتدائی طبی امداد دینے لگے

Last Updated On 08 September,2018 09:50 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو آپ نے انسانوں کو اچانک کسی کی طبیعت خراب ہونے یا دل کا دورہ پڑنے پر فوری طبی امداد دیتے ہوئے دیکھا ہی ہو گا لیکن جانور بھی طبی امداد دینے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور ایک گھوڑے نے تو ماہرانہ انداز میں مریض کا سی پی آر پرفارم کیا ۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنیوالے اس گھوڑے کو ہی دیکھ لیں جو انتہائی مہارت سے طبی امداد فراہم کر ر ہا ہے۔ برطانیہ کی کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون ایما نے اپنے گھوڑے کو انسانی زبان و حرکات سمجھنے کی ٹریننگ دی اور پھر باقاعدہ کامیاب تجربہ کیا جسکے تحت ایک رائیڈر ڈرامائی انداز میں دل کا دورہ پڑنے پر اچانک بیہوش ہوا اور یوں گھوڑے نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے رائیڈر کا سی پی آر پرفارم کیا۔

ایما نامی خاتون کا کہنا ہے کہ کتوں کی طرح گھوڑے بھی انسانی زبان سیکھ اور سمجھ سکتے ہیں جبکہ ایما وہ پہلی برطانوی ہے جس نے گھوڑوں میں بات چیت اور انسانی زبان سمجھنے کو فروغ دیا ہے۔