3 سالہ چینی بچہ فنِ خطاطی کے شاہکار تخلیق کرنے لگا

Last Updated On 11 September,2018 09:50 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو آپ نے فن خطاطی کے کئی ماہر آرٹسٹ دیکھے ہوں گے لیکن جناب یہاں تو بچوں نے بھی اس فن میں قدم رکھ دیا ہے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس بچے کو ہی دیکھ لیں جو فن خطاطی کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔ چین سے تعلق رکھنے والے تین سالہ بچے نے اپنے دادا سے خطاطی سیکھی اور اب کسی ماہر خطاط کی طرح کیلی گرافی کرتا ہے جبکہ یوں چینی حروف لکھنے میں مصروف ننھے آرٹسٹ کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے اور دیکھنے والے بچے کی مہارت کو خوب سراہ رہے ہیں۔