5 ہزار سے زائد شہد کی مکھیوں نے جیپ پر ہلہ بول دیا

Last Updated On 11 September,2018 09:49 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) شہد کی مکھی کے کاٹنے سے سب ہی کو ڈر لگتا ہے اور اگر بات کی جائے شہد کی مکھیوں کے چھتے کی تو اُسے دیکھ کر ہی لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور اُس جگہ سے دور بھاگتے ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے میں کچھ ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے جب ایک پارکنگ لاٹ میں اچانک ہزاروں شہد کی مکھیوں نے نہ صرف دھاوا بول دیا بلکہ پارکنگ میں کھڑی ایک جیپ پر ہزاروں شہد کی مکھیوں نے ڈیرہ جما لیا۔

یوں جیپ پر پانچ ہزار سے زائد شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کو دیکھ کر جہاں کچھ لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے وہیں کچھ ایسے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرتے نظر آئے تاہم کچھ دیر بعد ریسکیو اہلکار اور شہد کی مکھیاں پکڑنے والے آئے اورجیپ کو شہد کی مکھیوں سے آزاد کرا لیا۔