لاہور(نیٹ نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ڈولفن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں لاتعداد ڈولفنز نے حصہ لیا۔
غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے ساحل پرایک خوبصورت نظارہ تھا جب ہزاروں ڈولفنز ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں جدوجہد کرتی نظر آرہی تھیں۔
ڈولفن ریس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے فطرت کا یہ نظارہ دیکھا وہ داد دئیے بغیر نہ رہ سکا۔