طوفانی بارش سے چوزوں کو بچانے والی مرغی کی ویڈیو وائرل

Last Updated On 08 September,2018 10:54 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ماں کی محبت کا کوئی نعم البدل نہیں جو اپنی اولاد کو خوشی دینے کیلئے خود تکلیف میں رہتی ہے، اب چاہے ماں انسان کی ہو یا جانور کی۔

ویڈیو میں نظر آنیوالی اس مرغی کو ہی دیکھ لیں جو اپنے بچوں کو بارش سے بچا رہی ہے اور خود بھیگ رہی ہے۔ محبت کا یہ دلفریب منظر بھارت کے شہر میں اس وقت دیکھا گیا جب تیز بارش برس رہی تھی اور ایک مرغی چوزوں کو اپنے پروں کے نیچے چھپائے کھڑی تھی کہ کہیں چوزے بھیگ کر بیمار نہ ہو جائیں۔

یوں چوزوں کو اپنے پروں میں چھپائے مرغی کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔