106 سالہ شخص نے سالگرہ پر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

Last Updated On 08 September,2018 10:19 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو دنیا بھر میں کئی لوگ اپنی سالگرہ کے دن کو خاص بنانے کے لئے کئی ایسے انوکھے طریقے اپناتے ہیں کہ یہ دن ساری زندگی کے لئے یادگار بن جائے۔

برطانیہ میں 106 سالہ ایسے ہی ایک معمر شخص نے اپنی سالگرہ کے دن کو یادگار بنانے کا انوکھا انداز اپنایا اور زپ لائننگ کا شاندار مظاہرہ کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کر ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق معمرشخص نے 60فٹ کی اونچائی پر بندھی 400میٹر طویل زپ لائن پر ایڈونچر کا مظاہرہ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا ۔واضح رہے جیک رینلڈز اس سے قبل بھی د و عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔