گاندھی کے ہم شکل کی تصویر وائرل

Last Updated On 09 September,2018 02:37 pm

دبئی(نیٹ نیوز) اگر آپ اس خبر کو حقیقت سمجھ رہے ہیں تو ذرا ٹھہریں، یہ کانگریسی رہنما موہن داس کرم چند گاندھی کا تذکرہ نہیں بلکہ ان سے مشابہہ ایک ضعیف شخص کا ذکر ہے جس کی تصویر فیس بک پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی،

ممتاز شخصیات سے مشابہہ افراد کی تصاویر انٹرنیٹ پر بیحد مقبول ہیں جنہیں سینکڑوں بار شیئر کیا جاتا ہے۔ وہ فقط سوشل میڈیا تک محدود نہیں رہتیں بلکہ میڈیا تک بھی پہنچ جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک تصویر کچھ عرصہ قبل وائرل ہوئی تھی جس میں بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم شعلے کے ولن گبر سنگھ سے مشابہہ شخص کو کراچی کی مارکیٹ میں دیکھا جاسکتا تھا۔

اب ایسی ہی ایک تصویر دبئی سے سامنے آئی ہے جس میں گاندھی سے ملتے جلتے ایک صاحب دکھائی دے رہے ہیں جنکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔