کینیڈا :افریقی نوجوان کی پانچ ماہ میں دو لاٹریاں نکل آئیں

Last Updated On 12 September,2018 03:59 pm

کینیڈا(دنیا نیوز ) کینیڈا میں افریقہ سے آئے نوجوان کی صرف پانچ ماہ میں دو بار لاٹری نکل آئی، پینتیس لاکھ ڈالر جیتنے والا اپنی تعلیم مکمل کرنے کا خواہشمند ہے۔

اٹھائیس سالہ مل ہگ مل ہگ نے دو الگ الگ لاٹری کے ٹکٹ خریدے، انہوں نے پہلی بار اپریل میں لاٹری جیتی جس میں انہیں 15 لاکھ کینیڈین ڈالر ملے۔ لیکن ان کی قسمت اگست میں دوبارہ چمکی جب انہوں نے 20 کینیڈین ڈالر سے خریدا۔


سکریچ این ون لاٹری ٹکٹ سے 20 لاکھ کینیڈین ڈالر کا جیک پاٹ جیتا، ان کا کہنا ہے ان کا بنیادی مقصد سکول جانا ہے، وہ اپنی انگریزی بہتر کرنا چاہتے ہیں۔