نیوجرسی(نیٹ نیوز) ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شوازنیگر کو لوگ آج بھی مختلف طریقے سے اعزاز پیش کرکے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں لیکن جیمس او نیل نامی فنکار نے بلوط کے درخت کو تراش کر آرنلڈ کا 70 کی دہائی کے مشہور انداز کا مجسمہ بنادیا۔
جیمس اونیل کو بلوط کے درخت کو دن رات کی محنت کے بعد آرنلڈ کے 1.88 میٹر کے مجسمے میں ڈھالنے کیلئے تقریباً 6 ماہ لگے جو آرنلڈ کی جوانی کے اُن دنوں کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے جب انہوں نے ’’مسٹر اولمپیا ‘‘کا مقابلہ جیت کر عوام کے درمیان یہ پوز بنایا تھا۔
فنکار نے مجسمے میں جسم کے تمام پٹھے اور عضلات کو اس طرح دکھایا کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔