لاہور: (روزنامہ دنیا) سبزیاں صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں لیکن جناب انہی غذایت سے بھرپور سبزیوں سے آرٹ کے فن پارے بھی بنائے جا سکتے ہیں۔
یقین نہیں تو چینی باشندوں کا تیار کردہ یہ دیوہیکل مجسمہ ہی دیکھ لیں جسے مکمل طور پر سبزیوں سے بنایا گیا ہے ۔چین میں ماہر فنکاروں نے گاجر، بینگن، گوبھی، مولیوں اور دیگر 10 اقسام کی 4ہزار کلو سے زائد کچی سبزیوں کا استعمال کر کے 14.32میٹر لمبا، 3.27میٹر چوڑا اور 5.41میٹر اونچا ڈائنو سار کا مجسمہ تیار کر کے گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا جسے باقاعدہ طور پر گنیز بک میں درج کروایا جائیگا۔