جدہ: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب میں ہزاروں مگ کیک سے ایک خوبصورت موزائیک بنایا گیا جسے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا میں مگ کیک کا سب سے بڑا ڈیزائن قرار دیا ہے۔
سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے جدہ کے مشہور الاُندلس مال میں اس کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس ضمن میں ’’بیٹی کروکر ‘‘ کمپنی نے اپنے مگ کیک پیش کئے۔
کمپنی کے مطابق کل 19,600 مگ کیک اس میں استعمال ہوئے اور انہیں سجا کر 112 مربع فٹ وسیع ایک موزائیک نما ڈیزائن بنایا گیا جسکی تصدیق خود گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی اسے بنانے کیلئے 30 کے قریب شیفس نے مسلسل 8 گھنٹے تک کام کیا تھا۔