لاہور: (روزنامہ دنیا) حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بلیاں بعض اوقات چوہے پکڑنے میںدلچسپی نہیں دکھاتیںاور اگر چوہوںکی آبادی کنٹرول کرنی ہے تو بلیوںپر بھروسہ نہیںکیا جاسکتا کیونکہ چوہے پکڑنا بلیوں کا محبوب مشغلہ نہیں۔
79 دن تک مختلف بلیوں کو مشاہدے میں رکھنے کیلئے کیمرے نصب کئے گئے۔ 79دن کے بعد کیمروں کی ویڈیوز سے یہ انکشاف ہوا کہ بلیوں نے صرف تین چوہے پکڑے۔ ان میں سے بھی ایک چوہا بھاگ نکلا کیونکہ بلی نے دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔ اس انکشاف کے بعد ماہرین نے رائے دی کہ چوہے پکڑنا بلیوں کیلئے محبوب مشغلہ نہیں اور چوہوں کی آبادی کنٹرول کرنے کیلئے بلیوں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔