دانتوں کی ماہر ڈینٹسٹ کی طرح صفائی کرنے والی مچھلی

Last Updated On 06 October,2018 09:21 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) روزانہ دانتوں کی صفائی کرنا کچھ لوگوں کیلئے مشکل کام ہوتا ہے لیکن جب ایسی ماہر مچھلیاں موجود ہوں تو پریشانی کس بات کی جو ماہر ڈینٹسٹ کی طرح دانت مکمل طور پر صاف کر دیتی ہیں.

مصر میں زیر سمندر تیراکی کرنیوالے اس ڈائیور نے جیسے ہی اپنا منہ کھولا تو ایک چھوٹی سی مچھلی نے اس کے دانتوں کی صفائی شروع کر دی۔ ڈائیور بھی انتہائی اطمینان کیساتھ مچھلی کی جانب سے پیش کی جانیوالی اس فری سروس کا مزا لینے لگا اور دانتوں کی مکمل صفائی ہونے تک وہاں موجود رہا۔