لاہور: (روزنامہ دنیا) چین میں ایشیا کے سب سے بڑے سب وے سٹیشن کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جسے 2020 میں عوام کیلئے کھول دیا جائیگا۔
رپورٹ کے مطابق چینی شہر شینژین میں زیرِ تعمیر اس سب وے کا زیادہ تر کام مکمل ہو چکا ہے جہاں لگ بھگ 2لاکھ 70ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے۔
20میٹر سے زیادہ چوڑا سب وے سٹیشن 24میٹر گہرا ہے جبکہ اس کی لمبائی 710میٹر ہے جو مصروف ترین مقام پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ماہر انجینئرز دن رات اسکی تعمیر میں مصروف ہیں جسکا بڑا اور اہم حصہ مکمل کر لیا گیا ہے۔