خاتون کے چہرے کے اندر رینگنے والا کیڑا نکال دیا گیا

Last Updated On 08 February,2019 09:51 am

ماسکو: (روزنامہ دنیا) ایک روسی خاتون کے چہرے پر جگہ بدلنے والا ابھار یا دانہ بن گیا، ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ ابھار ایک کیڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ روسی خاتون کی ناک، آنکھ، ماتھے اور ہونٹ پر وقفے وقفے سے پیدا ہونے والے ابھار نے پریشانی میں مبتلا کئے رکھا تاہم ایک ماہر چشم نے آپریشن کر کے اس کیڑے کو نکال دیا۔ 

یہ ایک لمبے دھاگے کی شکل کا طفیلیا کیچوا "ڈیروفلاریا" تھا جو مچھر سے انسان میں منتقل ہو سکتا ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اگر اس کیڑے کو نہ نکالا جائے تو یہ 2سال تک انسانی جسم میں زندہ رہ سکتا ہے۔