نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین کا دماغ مردوں کے مقابلے میں اپنی عمرکے لحاظ سے کئی سال زیادہ جوان ہوتا ہے ۔
نیویارک (نیٹ نیوز) تحقیقاتی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ خواتین کا دماغ اپنی عمر کے مردوں کے مقابلے میں اوسطاً 3 سال 8ماہ زیادہ جوان ہوتا ہے جبکہ مردوں کا دماغ ان کی عمر کے لحاظ سے اوسطاً دوسال چارماہ زیادہ بوڑھا ہوتا ہے ۔تحقیق کیلئے 121خواتین اور84مردوں کے دماغ کا پی ای ٹی سکین کیا گیا اوران کے دماغ میں آکسیجن اورگلوکوزکے بہاؤ کو ناپا گیا۔