جیون ساتھی کی تلاش، چینی کمپنی کا خواتین کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ

Last Updated On 06 February,2019 08:23 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں دو کمپنیوں نے تیس سال سے زائد عمر کی خواتین کو اپنا جیون ساتھی تلاش کرنے کے لیے پندرہ دن کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اگر کوئی خاتون رواں سال کے آخر تک شادی کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اسے ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس بھی دی جائے گی۔

معاشرے میں ادھیڑ عمر خواتین کو سہارا دینے کی کوشش، چین میں دو مقامی کمپنیوں نے جیون ساتھی کے تلاش کے لیے خواتین کو ایکسٹراچھٹی دینے کا فیصلہ کر لیا۔

نئے چینی سال کے آغاز کی مناسبت سے ملک بھر میں سات روزہ عام تعطیلات دی جائینگی مگر تیس سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کو کمپنی کی جانب سے پندرہ دن کی چھٹیاں ملیں گی۔

خاتون اگر سال دو ہزار انیس کے اختتام سے قبل شادی کر لیتی ہے تو کمپنی ایک تنخواہ بطور بونس بھی دے گی۔