امریکہ میں بڑے زرد ہیرے کی نمائش

Last Updated On 01 February,2019 09:10 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) شمالی امریکہ کے سب سے بڑے 552 قیراط کے زرد ہیرے کو نیویارک میں نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا، نیویارک کے فلپ نیلام گھر میں اسے دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں اور عوامی مشاہدے کیلئے رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہیرا شمال مغربی علاقے کی ایک کان سے گزشتہ برس اکتوبر میں نکالا گیا تھا۔ فینسی زرد ہیرے کی نمائش اتوار تک جاری رہے گی۔ ہیرے کو خام شکل میں نہیں بیچا جائے گا، اس کی انفرادیت کے سبب مناسب پارٹنر کا انتخاب کیا جائے گا جو اس ہیرے کی کٹائی اور پالش کا کام کرے گی۔

واضح رہے کہ دنیا کا سب بڑا ہیرا کلینن ڈائمنڈ 1905 میں دریافت کیا گیا تھا جو 3107 قیراط کا تھا جبکہ 2015 میں افریقی ملک بوٹسوانا سے دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا دریافت کیا گیا تھا جو 1 ہزار 1سو 11 قیراط کا تھا۔