لاہور: (روزنامہ دنیا) یوٹیوب نے سازشی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا بڑا فیصلہ کر لیا، عوام کو گمراہ کرنے یا اپنے مقاصد کیلئے عوام کو منفی طریقے سے راغب کرنے والی ویڈیوز کو حذف کر دیا جائے گا۔
انٹرنیٹ پر ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے فیصلہ کیا کہ جھوٹ پر مبنی ان ویڈیوز کیخلاف کارروائی کی جائے گی جو سائیڈ بار پر نمودار ہوتی ہیں۔ یہ وہ ویڈیوز ہیں جن میں مختلف قسم کے نا قابلِ یقین علاج یا دیگر اہم معاملات میں رجوع کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
یوٹیوب کے مطابق اس نوعیت کی ویڈیوز کے خلاف جن کے ذریعے عوام الناس کو گمراہ کیا جائے یا اپنے مقاصد کیلئے منفی طریقے سے راغب کیا جائے، ان ویڈیوز کو حذف کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے 19 جنوری کو جذباتی مواد، خطرناک اور تکلیف دہ سرگرمیوں پر مشتمل ویڈیوز پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔