بائیکر نے 297 میٹر بلند قلا بازی کھا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

Last Updated On 27 May,2019 10:31 am

میلبورن: (روزنامہ دنیا) زندگی تو سب کو پیاری ہوتی ہے لیکن کچھ لوگوں کو اپنے شوق اس بھی زیادہ عزیز ہوتے ہیں جن کی تکمیل کے لئے وہ جان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اس منچلے نے بھی ایسا ہی کچھ کیا اور بائیک پرایسے شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ جیک فیلڈ نامی بائیکر نے میلبورن کی بلند عمارت کی چھت پر 297 میٹر کی اونچائی پر قلابازی کھاتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔

اس دوران بائیکر کی ذرا سی غلطی بھی کسی حادثے کا سبب بن سکتی تھی تاہم سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا۔