برطانیہ میں پاؤں کے انگوٹھے سے زور آزمائی کے دلچسپ مقابلے

Last Updated On 27 May,2019 10:13 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں پاؤں کے انگوٹھے سے زور آزمائی کے دلچسپ مقابلے ہوئے، ٹو ریسلنگ چیمپئن شپ میں صنف نازک کی انٹری نے ایونٹ کو توجہ کا مرکز بنا دیا۔

ویٹن میں پاؤں کے انگوٹھے سے مقابلہ بازی کی گئی، کھلاڑیوں کا زمین پر آمنے سامنے بیٹھ جانا اور انگوٹھے سے انگوٹھے کا جوڑ بلکہ زور کا جوڑ لگایا گیا۔

انیس سو ستر سے کھیلے جارہے اس کھیل میں بھی آرم ریسلنگ ہی کے قانون ہوتے ہیں، مخصوص وقت میں حریف کو چیت کرنے کا چیلنج ہوتا ہے۔

ٹو ریسلنگ چیمپئن شپ میں مرد کھلاڑیوں کے بعد خواتین کی انٹری، صنف نازک کے پاؤں بھی زور آزمائی کرتے پائی گئیں۔ ایلن  نے ٹائٹل جیت لیا، فیملی کے ساتھ خوب خوشی منائی، دیکھنے والے بھی پرجوش نظر آئے۔