مردان: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ نے مردان میں 2 ہزار سال پرانے بدھا کے دو مجسمے برآمد کر لیے، مجمسے قبر کی کھدائی کے دوران برآمد ہوئے۔
محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق مردان کے علاقے سلیم خان میں مقامی افراد قبر کھود رہے تھے کہ اس دوران دو مسجمے برآمد ہوئے، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی اورمجسموں کو تحویل میں لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مجسمے بدھا کے ہیں اور دو ہزار سال پرانے ہیں، تحویل میں لیے گئے مجسموں کو مردان میوزیم میں رکھا جائے گا۔ محکمہ آثار قدیمہ نے مزید تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔