لوساکا: (ویب ڈیسک) مشرقی افریقی ملک زیمبیا سے ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے جس میں امریکہ سے سیاحت کے لیے آنے والی لڑکی کو ہاتھی نے تصویر بنانے پر سونڈ مار دی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کبھی کبھی مصیبت ایسی صورت میں سامنے آجاتی ہے جس کا ہم نے تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔ اسی طرح امریکہ سے سیاحت کے لیے افریقہ آنے والے ایک گروپ میں سے لڑکی کو ہاتھی نے سونڈ مار دی۔ سیاحت کے شوقین یہ لوگ ملک زیمبیا کے جنگل سفاری میں انجوائے کرنے آئے تھے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق لڑکی نے جیسے ہی ہاتھی کی تصویر لینی چاہی غصیلے ہاتھی نے زور سے اپنی سونڈ لڑکی کے منہ پر دے ماری جس سےوہ پیچھے کھڑے لڑکے سے جا ٹکرائی اور اس کا موبائل بھی دور جا گرا۔
اس سارے واقعے میں ایک لڑکی سارا واقعہ ویڈیو پر ریکارڈ کرتی رہی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر کافی لوگ محظوظ ہو رہے ہیں۔ براعظم افریقہ میں پائے جانے والے ہاتھی کا قد عمومی طور پر اڑھائی سے چار میٹر بلند ہوتا ہے اور ان کاوزن دو سے چھ ٹن ہوتا ہے۔