کینبرا: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں شہابِ ثاقب زمین پر آنے کا دلچسپ نظارہ دیکھا گیا۔ آگ کے گولے نے اندھیرے آسمان اور زمین دونوں کو آتش بازی کی طرح روشن کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں یہ انوکھا نظارہ اس وقت دیکھا گیا جب شہابِ ثاقب سمندر میں آ گرا۔ کینبرا کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نظارہ رات کی تاریکی میں دیکھا گیا۔
آگ کا گولہ اندھیرے آسمان پر نہایت تیزی سے گزرتا ہوا زمین کی طرف آیا اور سمندر میں گر کر آسمان اور زمین دونوں کو اس طرح روشن کر دیا تھا جیسے کوئی لائٹ شو یا آتش بازی جاری ہو۔