روم: (روزنامہ دنیا) اٹلی میں ماہرین نے چار عدد ڈرون کو ایک ساتھ استعمال کر کے ایک بڑی دیوار پر خوبصورت پینٹنگ بنانے کا عملی مظاہرہ کیا ہے جسے عام طور پر گریفیٹی کہا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹنگ کیلئے ایک کار ساز کمپنی میں 14 میٹر لمبی اور 12میٹر چوڑی ایک متروک دیوار کا انتخاب کیا گیا جو اٹلی کے شہر ٹیورن میں واقع ہے۔
25 اور 26 جون کو پروگرام سے کنٹرول کئے گئے چار ڈرون نے پوری دیوار پر ایک خوبصورت پینٹنگ بنا ڈالی، مرکزی کنٹرول سسٹم نے ہر ڈرون اور رنگوں کو الگ الگ کنٹرول کیا اور ماہرین اس پورے عمل کا بغور جائزہ لیتے رہے۔