جنگلی مرغیوں کی برطانوی جزیرے پر ’’حکومت‘‘ قائم

Last Updated On 05 July,2019 10:51 am

لندن: (روزنامہ دنیا) لندن کے ایک جزیرے جرسی میں مرغیوں نے اپنی ’’حکومت‘‘ قائم کر لی۔ ان کے خاتمے کی مہم بھی شروع کی گئی تاہم ان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلی مرغیوں نے جزیرہ جرسی کے رہائشیوں کیلئے زندگی مشکل بنا دی ہے۔ کبھی یہ مرغیاں باغات کا حال خراب کرتی ہیں، کبھی ٹریفک بلاک کرتی ہیں اور اکثر تو جاگنگ کرتے افراد کو خوفزدہ کرتی ہیں۔

ان مرغیوں کے خاتمے کی مہم بھی شروع کی گئی تاہم ان کی تعداد بہت زیادہ ہے، ایسا مانا جاتا ہے کہ یہ مرغیاں کبھی پالتو تھیں جن کو چھوڑ دیا گیا اور اب وہ جنگلی ہو کر سو یا اس سے زائد کی تعداد میں گروپس کی شکل میں گھومتی ہیں۔