لندن: (روزنامہ دنیا) لندن کے باغ سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص نے اڑتے جہاز سے زمین پر چھلانگ لگائی تھی اور سنبھلنے نہ پایا جس کے سبب موت کے منہ میں چلا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص نے جہاز کے پہیے سے چھلانگ لگائی تھی۔ عینی شاہد کے بیان کی روشنی میں برطانوی پولیس نے تصدیق کیلئے کینیا کے جیٹ طیارے کی ہیتھرو ایئرپورٹ پر تلاشی لی تو طیارے کے لینڈنگ گیئر سے ایک بستہ، پانی اور کھانے کی کچھ اشیا ملیں۔
مسافر نے باغ میں جس مقام پر چھلانگ لگائی تھی وہاں گہرا گڑھا پڑ گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ کینیا کا طیارہ نیروبی سے 9 گھنٹے کی پرواز کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچا تھا۔