نئی دلی: (ویب ڈیسک) پالتو بلی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر گھر میں گھسنے والے سانپ کیساتھ مقابلہ کر کے مالکان کی زندگی بچا لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارت کے علاقے میں پالتو بلی نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے زہریلے سانپ کو مار بھگایا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے مطابق پالتو بلی نے زہریلے کوبرا سانپ کو گھر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے جنگ کی۔ پالتو بلی نے مالکان کو بچانے کے لیے جان خطرے میں ڈال کر کوبرا سے مقابلہ کیا اور اسے بھگا دیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق گھر کے مالک ارون چانڈرو کا کہنا تھا کہ میرے گھر کے باہر کافی رش تھا جس کے بعد میں نے کیمرے کے ذریعے ویڈیو دیکھی کے بلی خطرناک سانپ کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے میں نے فوراً محکمہ وائلڈ لائف کو فون کیا اور گھر سے باہر آ گیا اہل محلہ (جن میں گراؤنڈز میں کھیلنے والے بچوں) کیساتھ مل کر زہریلے سانپ کو پکڑ لیا اور محکمہ وائلد لائف کے حوالے کر دیا۔
ارون چانڈرو کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی بلی پر ہمیشہ سے یقین تھا کہ یہ ایک دن بڑا کام کرے گی، کیونکہ یہ بہت ہوشیار ہے اور اب سب اس کی بہادری کے قائل ہو گئے ہیں۔
دوسری طرف یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، صارفین نے بلی کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آج کل انسان سے زیادہ جانور وفادار ہوتے ہیں جو اپنے مالک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔