کیمبرج میں 9 فٹ لمبا اژدہا مالک کی قید سے فرار

Last Updated On 04 July,2019 10:47 am

کیمبرج: (روزنامہ دنیا) برطانیہ کے شہر کیمبرج میں 9 فٹ لمبااژدہا (پائیتھون) اپنے مالک کی قید سے آزاد ہو کر فرار ہو گیا جسے ایک مقامی سڑک پر دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے پائیتھون کے فرار کے بعد علاقے کے باسیوں کو خبردار کیا کہ وہ گھروں سے نکلتے وقت محتاط رہیں کیوں کہ وہ انجانے میں پائیتھون کا شکار ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی شہریوں کے اژدہا بطور پالتو جانور پالنے پر کوئی پابندی نہیں، پائیتھون زہریلے نہیں ہوتے اور 2 سے 10 میٹر تک لمبے ہوتے ہیں، یہ درختوں پر چڑھنے والے گوشت خور ہیں اور شکار کو بھینچ کر ہلاک کر دیتے ہیں۔