امریکہ میں گٹر بند کرنے کا ’’عادی مجرم‘‘ گرفتار، 5 ماہ قید اور جرمانہ

Last Updated On 05 July,2019 10:24 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکہ میں ایک شخص عجیب و غریب جرم میں پکڑا گیا، اسے ’’گٹر بند کرنے کا عادی مجرم‘‘ قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اسے 5 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ 26 سالہ پیٹرک ڈی بیمان نے کئی دفعہ بیت الخلا میں پلاسٹک کی بوتلیں اور کوڑا بھر کر اسے بند کر دیا جس سے گٹر ابل پڑے۔

پیٹرک ڈی بیمان پر اصل میں 12 مقدمات تھے جن کی اکثریت جائیداد کو نقصان پہنچانے سے متعلق تھی تاہم بعد میں 7 مقدمات ختم کر دئیے گئے تھے۔ پیٹرک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جرم کی معافی کیلئے دعا کرتا ہے۔