نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکہ میں گاڑیوں پر موجود دھول مٹی سے خوب صورت تصاویر بنا کر مصور نے سب کو حیران کر دیا۔ یہ فنکار انگلیوں اور برش کو استعمال کر کے گاڑیوں پر شاندار تصاویر اور مناظر تخلیق کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہری آرنلفو گونزالز مصور ہے اور ٹرک بھی چلاتا ہے، اس کا کمال یہ ہے کہ وہ گاڑیوں پر جمی دھو ل مٹی سے خو بصورت تصاویر اور مناظر تیار کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔
یہ فنکار ایک برش اور انگلیوں کو استعمال کرتے ہوئے گاڑیوں اور دیوہیکل ٹرکوں کو کینوس میں بدل ڈالتا ہے۔ امریکی آرٹسٹ کے فن کو دیکھ کر اگر یہ کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا ’’خوبصورتی انسان کی آنکھ میں ہوتی ہے جسے وہ کہیں بھی تلاش کر لیتا ہے‘‘۔