آپ کو اس تصویر میں کیا نظر آ رہا؟

Last Updated On 09 July,2019 12:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ایک ہونہار پاکستانی کی کاوش دنیا بھر میں مشہور ہو گئی جس میں ایک کار کے دروازے پر طالبعلم نے آرٹسٹ والا کام کرتے ہوئے کار پر ساحل سمندر جیسا منظر بنا دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 2015ء میں کار حادثے کے بعد ایک تصویر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں متعدد صارف ماننے کو تیار نہیں لیکن پاکستانی نوجوان ایک لاجواب تصویر بنا کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اس تصویر کا کمال یہ ہے جو بھی پہلی بار اس تصویر کو دیکھتا ہے تو یقین کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتا کیونکہ یہ ہے تو کار کا دروازہ تاہم تصویر میں ایسا لگتا ہے جیسے یہ سمندر کا ساحل ہے۔

یہ تصویر 20 سالہ پاکستانی طالبعلم محمد نعیم نے بنائی ہے اور اسے اپنے ٹویٹر پر شیئر کیا جو ایک ہی ہفتے میں دنیا بھر میں مشہور ہو گئی، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اسے لائیک کیا جبکہ ہزاروں ہی نے ’’فالو‘‘ کیا۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار کا دروازہ سمندر کے ساحل کا منظر پیش کر رہا ہے، کم لہر اور گہرے نیلے رنگ کی یہ تصویر حقیقت میں ایک ٹوٹا ہوا کار کا دروازہ ہے۔

 

بیس سالہ پاکستانی طالبعلم محمد نعیم کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے ساحل سمندر، ستارے اور کھلا آسمان دیکھا ہے تو آپ بھی آرٹسٹ ہیں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ کار کی تصویر ہے نہ کہ پینٹنگ، اس کار کے دروازے کو دوبارہ مرمت کرنا چاہتا ہوں۔

 

ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں اس تصویر کو دیکھتے ہوئے کہنا چاہتا ہوں کہ میں بھی آرٹسٹ ہوں۔ ایک اور نے لکھا کہ میں نے تصویر کو دیکھا ہے مجھے ساحل نظر آیا لیکن آخر میں حقیقت پتہ چلنے کے بعد لطف اندوز نہ ہو سکا، سینکڑوں کی تعداد میں دیگر ٹویٹر صارفین نے اس پر کمنٹ کیے۔

ان تمام کمنٹس کے بعد پاکستانی طالب علم محمد نعیم نے لکھا کہ صرف تصویر پر نظر جمائی جائے تاکہ آپ کو کار نظر آ سکے، اس کار کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد یہ کار میرے گھر کے باہر کھڑی تھی میں اس کے قریب بیٹھا اور سوچا کیوں نہ اس پر کچھ آرٹسٹ والا کام کیا جائے جس کے بعد میں نے آرٹسٹ والی پینٹنگ بنائی جسے سوشل میڈیا پر ڈالا اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ راتوں رات اتنی مشہور ہو جائے گی۔