روم: (روزنامہ دنیا) اطالوی شہری سیرگیوبوڈینی نے مختلف ممالک کے اخبارات جمع کرنے کے اپنے انوکھے شوق کے باعث عالمی ریکارڈ قائم کر کے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیرگیوبوڈینی کا کہنا ہے کہ اس وقت اس کے پاس سینکڑوں ممالک کے اخبارات کے 1444 ایڈیشنز موجود ہیں۔ انہیں 1980 میں دس برس کی عمر سے اخبارات جمع کرنے کا شوق پیدا ہوا تھا۔
اس کام میں ان کا دل اتنا لگا کہ بڑھتے بڑھتے جنون کی شکل اختیار کر گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بچپن میں صحافی بننے کا شوق تھا جو نہ بن سکا اور کیمیا دان بن گیا لیکن اخبارات جمع کرنے کا شوق اب بھی ویسا ہی ہے۔