آواران: (روزنامہ دنیا) چھ برس قبل بلوچستان میں جان لیوا زلزلے کے بعد بحیرہ عرب میں بننے والا ایک جزیرہ اب دھیرے دھیرے تقریباً مکمل طور پر غائب ہو چکا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 ستمبر 2013 کو بلوچستان کے ضلع آواران میں اس زلزلے نے شدید تباہی مچائی تھی جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 7.7 تھی۔ اس سانحے کے بعد گوادر کے پاس ایک جزیرہ نمودار ہو گیا تھا جسے کوہِ زلزلہ کا نام دیا گیا تھا۔
اب ناسا کی خلائی تصاویر سے عیاں ہے کہ دھیرے دھیرے سمندر میں جاتا ہوا جزیرہ اب مکمل طور پر غائب ہو چکا ہے اور ثبوت کے طور پر اس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔