بارسلونا: (روزنامہ دنیا) سپین کے شہر پامپلونا میں بیلوں کی دوڑ کے سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں منچلے بلا خوف و خطر غصیلے بیلوں کے سامنے دوڑتے دکھائی دئیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی پامپلونا میں ہونے والے سان فرمن نامی میلے میں سیکڑوں افراد نے بیلوں کیساتھ شرکت کی۔ گزشتہ روز اس میلے میں رنرز کو رگڑتے ہوئے بیل آگے بڑھا گیا۔
یہی نہیں اس کے علاوہ بھی کئی افراد بیل کی زد میں آکر زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ میلے کے دوران من چلے غصیلے بیلوں کے سامنے جان بوجھ کر آتے ہیں اور انھیں مزید مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس پر بیل انھیں سینگوں سے اٹھا کر زمین پر دے مارتے یا پاوں تلے روند ڈالتے ہیں۔