آب و ہوا میں تبدیلی سے جانوروں کی مختلف انواع فنا کے قریب

Last Updated On 10 July,2019 10:36 am

لندن: (روزنامہ دنیا) آب و ہوا میں تبدیلی کے ساتھ جنگلات کی ہولناک تباہی کو اگر شامل کیا جائے تو یہ جنگلی حیات کیلئے مزید تباہ کن ثابت ہو گی۔ اب تک 550 جانداروں کی مختلف انواع میں سے نصف یا تو ختم ہو چکی ہیں یا فنا کے قریب ہیں.‌

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس تشویش ناک معاملے کی تفصیلات ہفت روزہ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہیں۔ رپورٹ کی مصنفہ کہتی ہیں کہ اگر گرمی کا سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو 2070 تک عالمی اوسط درجہ حرارت میں دو اعشاریہ سات درجے سینٹی گریڈ تک اضافہ ہو گا اور یوں جنگلی حیات کی مشکلات بھی بڑھ جائیں گی۔ 

رپورٹ کے مطابق منطقہ حارہ یا ٹراپیکل علاقوں کے جانور گرمی اور سردی کے معاملے میں بڑے حساس ہوتے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ 550 جانداروں کی مختلف انواع میں سے نصف یا تو ختم ہو چکی ہیں یا فنا کے قریب ہے۔ ان میں چیتے، تیندوے، بندر اور اودبلاؤ جیسے جاندار بھی شامل ہیں۔