انڈونیشیا کے ایک گھر میں ایلین نما جانور نے سب کو چونکا دیا

Last Updated On 11 July,2019 01:36 pm

بالی: (روزنامہ دنیا) انڈونیشیا کے ایک گھر میں ایلین نماجانور کی موجودگی نے گھر کے مالک سمیت مقامی افراد کو چونکا دیا۔ مالک کا کہنا تھا کہ ایلین شاید باہر ہونے والی بارش سے بچنے کیلئے ان کے گھر میں‌ گھس آیا اور دیوار کے ساتھ لٹکا ہوا تھا.

میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں ہاری تونامی شخص کے گھر میں ایلین نما جانور گھر کی دیوار کے ساتھ لٹکا ہوا تھا اور آدھا جھینگر اور آدھی جیلی فش کی طرح لگ رہاتھا جس کے جسم پر بال بھی تھے۔ 

گھر کے مالک کے مطابق اس نے ایسا جانور پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ہاری تو نے کہا کہ وہ اس جانور کو نہیں جانتے اور نہ ہی یہ جانتے ہیں کہ یہ کہاں سے آیا ہے، شاید باہر ہونے والی بارش سے بچنے کیلئے ان کے گھر میں گھس آیا تھا اور دیوار کے ساتھ لٹک گیا تھا۔ ہاری تو نے مذاقاً کہا کہ انہیں یہ جانور دیکھنے میں بالکل ایلین کی طرح لگ رہا تھا۔