لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی یونیورسٹی ایڈنبرا میں 150 سال بعد میڈیکل کی 7 آنجہانی طالبات کو اسناد دینے کی تقریب ہوئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈنبرا یونیورسٹی میں 1869 میں روایت شکنی کرتے ہوئے 7 خواتین نے پہلی بار یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا تاہم انہیں ڈگری جاری نہیں کی گئی تھی۔
ایڈنبرا سیون کے نام سے مشہور ساتوں طالبات اب دنیا میں موجود نہیں، اعلی تعلیم کیلئے مہم چلانے والی ان خواتین کو 1877 میں کامیابی ملی جب یونیورسٹی میں خواتین کو تعلیم کی اجازت دینے کیلئے قانون سازی کی گئی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے موجودہ طالبات میں سے 7 خوش نصیبوں مری اینڈرسن، ایملی بوویل، میٹلڈا چپلن، ہیلن ایوانز، صوفیپ ، ایڈٹھ پیچی اور ایزابیل کو نمائندگی کیلئے چنا اور اعزازی میڈل اور ڈگری دی۔