جنگلی گھوڑوں کے ناخن کاٹنے کا میلہ

Last Updated On 12 July,2019 10:44 am

میڈرڈ: (روزنامہ دنیا) سپین میں جنگلی گھوڑوں کو قابو کر کے ان کے ناخن کاٹنے کا انوکھا میلہ منعقد کیا گیا۔ ہر سال یہ انوکھا فیسٹیول سابو سیڈو نامی شہر میں منایا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھاری بھرکم گھوڑوں کو گرا کر ان کے ناخن کاٹنے کے اس میلے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی زور آزمائی کرتی نظر آتی ہیں جس کیلئے طاقتور خواتین سال بھر تیاری کرتی ہیں اور اس میلے میں اپنی سال بھر کی محنت کو آزماتی نظر آتی ہیں۔

اس فیسٹیول کے دوران بل فائٹنگ کے مقابلے بھی ہوتے ہیں جبکہ شہریوں کے بیلوں کے آگے دوڑنے والی روایتی ریس بھی اس فیسٹیول کا حصہ ہے۔ اس بار فیسٹیول کے دوران ہونیوالے کئی دلچسپ واقعات نے شہریوں کی بھرپور توجہ اپنی جانب مبذول رکھی۔