فرینکفرٹ: (روزنامہ دنیا) جرمنی میں ماہر فنکار نے ریت سے دنیا کا سب سے بلند قلعہ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ قلعہ بنانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جن کی صارفین تعریف کئے بنا نہ رہ سکے.
میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کے ساحل سمندر پر فنکار نے بارہ رضاکاروں کے ساتھ مل کر 3 ہفتوں میں ریت کا استعمال کر کے 57فٹ اور 11 انچ بلند ریت کا قلعہ تعمیر کیا اور اس کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا ہے۔
یہ قلعہ بنانے سے لے کر مکمل ہونے کی بعد کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جسے دیکھ کر صارفین تعریف کئے بنے نہ رہ سکے اور اسے ایک حیرت انگیز کارنامہ قرار دے دیا۔