امریکی ریاست جارجیا کی ہائی وے پر نوٹوں کی بارش

Last Updated On 12 July,2019 11:00 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) آپ نے آسمان سے پانی یا اولوں کی برستی بارش تو دیکھی ہو گی لیکن امریکہ کی ہائی وے پر نوٹوں کی بارش برس گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے ہائی وے پر ہر طرف پانچ، دس اور بیس ڈالر کے سینکڑوں نوٹ بکھر گئے۔ کچھ لوگ جہاں اُن نوٹوں کو حسرت سے دیکھتے رہے وہیں کچھ نے موقع سے فائدہ اُٹھایا اور اپنی گاڑیوں سے اُتر کر نوٹ پکڑنے کی کوشش میں اِدھر اُدھر بھاگتے دوڑنے نظر آئے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ نوٹوں کی بارش نہیں تھی بلکہ ایک سکیورٹی کمپنی کی گاڑی کا دروازہ ہوا کے باعث کھل گیا جس کے باعث گاڑی کے اندر موجود تھیلے میں سے کرنسی نوٹ اڑ اڑ کر گاڑی سے باہر گرنے لگے اور پیچھے سے آنے والوں کو یوں محسوس ہوا کہ جیسے کرنسی نوٹوں کی بارش ہو رہی ہے۔