بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں پانی میں سانس روکنے کا مقابلہ ہوا۔ چینی کھلاڑی نے چار منٹ تیرہ سیکنڈز تک پانی میں سانس روک کر مقابلہ جیت لیا۔
صوبہ ینان کے شہر چانگ شا کے ورلڈ پارک میں ہونے والے مقابلے میں ایک ہزار افراد نے شرکت کی جس میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔ پانی سے بھری بالٹیوں میں شرکا نے منہ ڈبو کر سانس روک لیا۔
اکثر شرکا جلد ہی ہمت ہار گئے اور بالٹیوں سے منہ باہر نکال لئے تاہم چینی کھلاڑی نے دل نہ ہارا ور چار منٹ تیرہ سیکنڈز تک سانس روک کر مقابلہ جیت لیا۔ موقع پر موجود تماشائیوں نے فاتح کھلاڑی کو خوب داد دی یہاں تک کے مقابلے میں حصہ لینے والے دیگر کھلاڑی بھی 4 منٹ سے بھی طویل سانس روکنے پر چینی شخص سے مرعوب نظر آئے۔